برطانیہ؛ انبیاء کی خصوصیات قرآن کے رو سے

IQNA

برطانیہ؛ انبیاء کی خصوصیات قرآن کے رو سے

9:01 - April 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3505944
بین الاقوامی گروپ- جشن بعثت پروگرام میں قرآن کے رو سے انبیاء کی خصوصیات اور صفات پر روشنی ڈالی گیی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق حضرت محمد مصطفی(ص) کی بعثت کے حوالے سے برطانیہ میں تقریب منعقد کی گیی جسمیں قرآت قرآن، نعت خوانی اور شاعری شامل تھی۔

 

اسلامی مرکز لندن کے مطابق پروگرام میں عالمی اسلامی الاینس لندن کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین علی عالمی نے خطاب میں کہا کہ امید ہے جلد فتنوں اور بدامنیوں کی جگہ سلامتی لے گی۔

انہوں نے ولادت حضرت علی (ع) اور بعثت رسول اکرم(ص) کو انسانی تاریخ کا اہم ترین واقعات قرار دیا اور کہا کہ عید بعثت کے دن زیارت حضرت علی (ع) پڑھنا مستحب ہے۔

 

قرآن کے رو سے انبیاء کی خصوصیات

 

حجت الاسلام و المسلمین عالمی نے خطاب میں خدا کی عبادت اور طاغوت سے بیزاری کو تمام انبیاء کی دعوت کا محور قرار دیا اور کہا ہ ہر طرح کی گمراہی طاغوت کے معنی میں شمار کیا جاسکتا ہے۔

برطانیہ؛ انبیاء کی خصوصیات قرآن کے رو سے

انکا کہنا تھا کہ تمام انبیاء زمین پر خدا کا قانون نافذ کرنا چاہتا تھا اور تمام انبیاء لوگوں کو بشارت اور خبردار کرنے والے تھے۔

 

حجت‌الاسلام عالمی نے کہا کہ انبیاء زمین پر عدل و انصاف کے ساتھ الہی اخلاق کی ترویج کے خواہشمند تھے۔

 

اخلاق کی ترویج

 

انہوں نے کہا کہ درست اسلامی اخلاق کا نفاذ اہم ترین ضرورت ہے اور انبیاء نے عملی حوالے سے اسکی ترویج کے لیے کاوشیں کیں۔

 

حجت الاسلام و المسلمین عالمی نے ایران میں سیلاب حادثے پر بھی افسوس اور ہمدردی کا اظھار کیا۔

 

جشن مبعث میں منقبت خواں حاج علی مصلایی نے رسول اکرم ص اور حضرت علی(ع) کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور نماز باجماعت کے ساتھ پروگرام اختتام کو پہنچا۔/

 

3800919

نظرات بینندگان
captcha