دہشت گردوں کی مالی معاونت پر عالمی رفاہی تنظیم کا افسر گرفتار

IQNA

دہشت گردوں کی مالی معاونت پر عالمی رفاہی تنظیم کا افسر گرفتار

10:33 - July 07, 2019
خبر کا کوڈ: 3506330
بین الاقوامی گروپ- انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیرملکی رفاہی تنظیم کے اعلیٰ عہدے پر فائز افسر کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں محکمہ انسداد دہشت کے حوالے کردیا۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی فراہم کردہ معلومات کے نتیجے میں سی ٹی ڈی نے عالمی رفاہی تنظیم ہیومن کنسرن انٹرنیشنل کے ریجنل سربراہ علی نواز کو خیبرروڈ سے گرفتار کیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ عدالت نے علی نواز کو تین دن کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا اور انہیں خیبرروڈ پر فنڈز منتقل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق مشتبہ شخص کو دہشت گردی کے لیے مالی معاونت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا۔

بعدازاں متعلقہ حکام نے علی نواز کو اے ٹی سی میں پیش کیا جہاں عدالت نے زیرحراست ملزم سے مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

 

ایف آئی آر کے مطابق خفیہ رپورٹس تھیں کہ علی نواز، محمد فاروق اعوان، شاہ رم اور محمد نعیم دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کررہے ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی کو ایف آئی اے سے معلومات ملی کہ مبینہ افراد رفاہی مقصد کے نام پر حاصل کی جانے والی بھاری رقم القاعدہ کو منتقل کرنے والے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق 11 بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے منقتل کیے گئے تاہم علی نواز فنڈز کی منتقلی کے بارے میں تسلی بخش جواب نہیں دے سکا۔

 

جس کے بعد مشتبہ شخص کے خلاف اے ٹی اے کی سیکشن 11 (این) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اس ضمن میں بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کے ترجمان سے متعدد مرتبہ رابطے کی کوشش کی گئی تاہم کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

نظرات بینندگان
captcha