محرم الحرام نفاق نہیں، امن و اتحاد کا مہینہ ہے، معصوم نقوی

IQNA

محرم الحرام نفاق نہیں، امن و اتحاد کا مہینہ ہے، معصوم نقوی

13:09 - September 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3506575
بین الاقوامی گروپ: لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ علما و مشائخ ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنیوالوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، پاکستان تمام مسالک کے اکابرین کی کاوشوں سے بنا تھا، جس میں اہل سنت کے قائدانہ کردار ادا کیا۔

ایکنانیوز - اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ محبت اہلبیتؑ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، تمام مسلمان اہلبیت سے محبت کرتے ہیں، اس میں کسی فرقے کی اجارہ داری نہیں۔

لاہور میں جمیعت کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ محرم الحرام نفاق نہیں، امن و اتحاد کا مہینہ ہے، اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ شیعہ سنی اختلافات اپنی جگہ ماہ مقدس کو متنازع نہیں ہونے دیں گے، نواسہ رسول حضرت اما م حسین علیہ السلام کی یاد اہلسنت سب سے زیادہ مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علما و مشائخ ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنیوالوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، پاکستان تمام مسالک کے اکابرین کی کاوشوں سے بنا تھا، جس میں اہل سنت کے قائدانہ کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پھر وقت آگیا ہے کہ سنی شیعہ مل کر خارجی گروہ کی سازشوں کے خلاف متحد ہوں، جنہوں نے علیحدہ وطن کی تحریک کے دوران مسلم لیگ کی بجائے کانگریس کا ساتھ دیا اور اب دہشتگردی کرکے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ اہلسنت سے زیادہ محبت اہل بیت کا کوئی دعویدار نہیں۔

نظرات بینندگان
captcha