سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزے پر 110ریال میڈیکل انشورنس فیس لاگو کر دی

IQNA

سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزے پر 110ریال میڈیکل انشورنس فیس لاگو کر دی

9:59 - October 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3506788
بین الاقوامی گروپ: 28اکتوبر سے دیگر ادائیگیوں کیساتھ انشورنس فیس کے 110ریال بھی ایڈوانس ادا کرنے کی صورت میں ویزہ اپروول نکلے گی۔

ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق عمرہ کا کاروبار کرنے والوں کو ایک اور جھٹکا،عمرہ اپروول مزید 110سعودی ریال مہنگی،سعودی وزارت الحج نے و عمرہ نے آج سے ہر عمرہ ویزے پر 110ریال میڈیکل انشورنس فیس لاگو کر دی،آج28اکتوبر سے نافذ العمل ہو گی،عمرہ کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ،نئی عمرہ پالیسی کے مطابق عمرہ مہنگا ہو گیا ہے،110ریال نافذ ہونے کے بعد مزید مہنگا ہو جائے گا،پاکستان سے سب سے زیادہ عمرہ اکانومی عمرہ ہوتا چلا آ رہا ہے،80ہزار سے 90ہزار تک عمرہ کرنے والوں کا ریکارڈ موجود ہے،نئی عمرہ پالیسی کے مطابق عمرہ سیزن میں پاکستان سے کم ازکم عمرہ ایک لاکھ20ہزار ہے جو حرم سے دور اور شٹل بس کے ساتھ حرم آنے والوں کا ہے،110ریال انشورنس فیس لگنے کے بعد عمرہ اپروول مزید5ہزار مہنگی کر دی گئی ہے،28اکتوبر سے دیگر ادائیگیوں کیساتھ انشورنس فیس کے 110ریال بھی ایڈوانس ادا کرنے کی صورت میں ویزہ اپروول نکلے گی۔

نظرات بینندگان
captcha