شامی مہاجرین کی حالت زار افسوسناک ہے- اقوام متحدہ

IQNA

شامی مہاجرین کی حالت زار افسوسناک ہے- اقوام متحدہ

9:25 - November 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3506887
بین الاقوامی گروپ- اقوام متحدہ نے ملک کے مختلف حصوں میں شامی مہاجرین کی حالت زار کو افسوسناک قرار دیا ۔

ایکنا نیوز- اناطولی عربی نیوز کے مطابق اسٹیفن دوجریک نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: شامی مہاجرین کی حالت افسوسناک ہے اور اس وقت گیارہ ملین شامی کو مدد کی ضرورت ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اکتوبر سے ادلب، حماہ، حلب اور لازقیہ میں ہوائی حملوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ادلب اور حلب میں خودکش دھماکے بھی ہوچکے ہیں۔

 

اقوام متحدہ کے نمایندے نے شمال مغربی شامی علاقے کی حالت زار پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: اپریل کے مہینے میں ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوچکے تھے جنمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 

انہوں نے اقوام متحدہ کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا: شام کے تمام ہسپتال اور دیگر میڈیکل سنٹر اقوام متحدہ کے تعاون سے مصروف خدمت ہیں۔/

3858580

نظرات بینندگان
captcha