تل ابیب اور چار عربی ممالک «عدم تجاوز» معاہدے کے آستانے پر

IQNA

تل ابیب اور چار عربی ممالک «عدم تجاوز» معاہدے کے آستانے پر

9:17 - December 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3506965
بین الاقوامی گروپ- صھیونی منابع کے مطابق تل ابیب اور چار عربی ممالک میں امن معاہدہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

ایکنا نیوز- المیادین نیوز کے مطابق صھیونی زرائع کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ تل ابیب چار عرب ممالک

عمان، امارات، بحرین اور مراکش سے سے عدم تجاوز کے معاہدے پر متفق ہوچکا ہے۔

 

صھیونی میڈیا کے مطابق اسرائیل کافی حد تک تعلقات معمول کے مطابق لانے میں کامیاب ہوا ہے۔

 

سفارتی زرائع کے مطابق امریکہ بھی ان معاملات میں صھیونی رژیم کی معانت کررہا ہے اور حال ہی میں ایک اہم سیکورٹی افیسر عربی سفراء سے ملاقات کرچکا ہے۔

 

صھیونی رژیم سیکورٹی کے نام پر کوشش کررہا ہے کشتی رانی اور دیگر معاملات میں تعلقات کو معمول پر لاسکے۔

 

اسی حوالے سے صھیونی خاخام «موشه عمار» نے غیر متوقع طور پر بحرین کا دورہ کیا اور علما کے علاوہ بحرین کے بادشاہ سے ملاقات کی۔

 

امریکی صدر «ڈونالڈ ٹرامپ» نے بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا اور انکی کوشش ہے کہ عدم تجاوز کے عنوان سے اتل ابیب اور عربی ممالک میں تعلقات کو بحال کرسکے۔/

3863678

 

نظرات بینندگان
captcha