ٹرمپ کا مواخذہ: کانگریس میں 21 جنوری سے کارروائی کا آغاز ہو گا

IQNA

ٹرمپ کا مواخذہ: کانگریس میں 21 جنوری سے کارروائی کا آغاز ہو گا

8:57 - January 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3507108
بین الاقوامی گروپ- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دستخط شدہ آرٹیکل سینیٹ کو بھجوا دیئے گئے۔

ایکنا نیوز- جیو نیوز کے مطابق ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے آرٹیکلز پر دستخط کر کے سینیٹ بھجوا دیئے ہیں جس میں دونلڈ ٹرمپ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی 21 جنوری سے شروع ہو گی جس کے لیے مواخذے کی صدارت کرنے والےامریکی چیف جسٹس آج حلف اٹھائیں گے۔

وائٹ ہاؤس عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کا سارا معاملہ صرف دو ہفتوں میں نمٹ جائے گا، صدر کو الزامات سے بری کر دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے دو الزامات کی منظوری دے چکی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہیں جنھیں مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے۔

ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو بیکار اور جھوٹ کا پلندہ قرار دے چکے ہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ مواخذے کی کارروائی سے کچھ نہیں نکلے گا اور ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان میں ان کے حق میں ثبوت پیش کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

نظرات بینندگان
captcha