یورپ؛ اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان پر انتباہ

IQNA

یورپ؛ اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان پر انتباہ

9:49 - February 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3507296
تہران( ایکنا) یورپی کمیشن کی رپورٹ میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے تشویش کا اظھار کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارےmenara.ma»، کے مطابق یورپی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں نسل پرستی اور عدم برداشت کے حوالے سے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا جایزہ اور اس پر تشویش کا اظھار کیا گیا ہے۔

 

یورپی کمیشن کی سیکریٹری ماریا پشکینوویچ بوریج، کا کہنا تھا: یورپ کو اس واقعیت کا سامنا ہے کہ مسلمانوں سے تعصب اور نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مسلمانوں سے تعصب میں اضافہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز سازشی نظریوں کا شاخسانہ دیکھائی دیتا ہے۔

 

انہوں نے اس امرکو جمہوری اصولوں سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کی چارہ جوئی اور روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

واضح رہے کہ یورپی کونسل Council of Europe)  کا قیام سال ۱۹۴۹ کو عمل میں لایا گیا ہے اور جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی پاسداری اس کے اہم اصولوں میں شامل ہیں۔

اس کمیشن میں ۴۷ ممالک شامل ہیں اور ۸۲۰ ملین آبادی اس کے دائرے میں آتی ہے۔/

3881958

نظرات بینندگان
captcha