ادلب، دہشت گرد گروپوں نے مساجد بند کرنے کی مخالفت کردی

IQNA

ادلب، دہشت گرد گروپوں نے مساجد بند کرنے کی مخالفت کردی

8:32 - April 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3507501
تہران(ایکنا) ادلب شہر میں موجود شدت پسند کمانڈروں نے کورونا کی وجہ سے مساجد بند کرنے کی مخالفت کردی۔

شمالی سوریہ میں ادلب صوبہ کے اندر موجود دہشت گردوں لیڈروں نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے دو ہفتے کے لیے مساجد بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔

 

شدت پسند رھنماوں نے دو جمعہ کے لیے مساجد اور جماعات کو بند کرنے کے فیصلے پر سخت ناراضی کا اظھار کیا ہے۔

 

تکفیری مفتی «ابویقظان المصری» کا کہنا تھا کہ مساجد سے لوگوں کی ہدایت کے لیے فتوے صادر ہوتے ہیں اور مساجد کو بند کرنا کسی طور درست نہیں۔

ایک اور شدت پسند مفتی «جمال زینیه» جو جبهة النصره سے تعلق رکھتا ہے انکا کہنا تھا کہ جمعہ بند کرنا حرام اور الھی اقدار کی مخالفت ہے۔/

3891158

نظرات بینندگان
captcha