مصری جوان کی تلاوت کے گیارہ انداز + فلم

IQNA

مصری جوان کی تلاوت کے گیارہ انداز + فلم

10:27 - June 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3507715
تہران(ایکنا مصری نوجوان حسین عبدالظاهرجو«بحیره» سے تعلق رکھتا ہے مسحور کن آواز سے گیارہ نامور قرآء کی تقلید میں تلاوت کرسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصری جوان قاری  ایک سورت کی تلاوت میں دس نامور قرآء کی تقلید کرتے ہیں۔

 

 

حسین عبدالظاهر کی صلاحیت کا اس وقت پتہ چلا جب وہ پرائمری اسکول میں تھا اور تلاوت کرتے تھے۔

اسکول میں موجود قاری نے اسے دیکھا تو اس کی حوصلہ افزائی کی اور اسی سے وہ حفظ قرآن اور تلاوت کی سمت مائل ہوا۔

 

حسین کو بیشمار خداداد صلاحتیں ملی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ بیکوقت بائیس انداز میں بہترین آواز کے ساتھ تلاوت کرسکتے ہیں۔

 

زیرنظر کلیپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاری حسین عبدالظاہر ۱۱ معروف قرآء جیسے المعیقلی، شیخ محمد ایوب، خلیل الحصری، محمد المنشاوی، شیخ البنا، شیخ مصطفی اللاهونی، علی عبدالله جابر، شیخ ناصر القطامی، فارس عباد، شیخ محمد جبریل اور سعد الغامری کی تقلید میں ترتیل کے ساتھ تلاوت کرتے ہیں۔/

ویڈیو کا کوڈ

3902662

نظرات بینندگان
captcha