بغداد کے قدیم محلوں میں سالوں بعد اذان کی آواز بلند

IQNA

بغداد کے قدیم محلوں میں سالوں بعد اذان کی آواز بلند

9:35 - June 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3507736
تہران(ایکنا) ادارہ وقف اہل سنت عراق کے مطابق سالوں بعد بعض محلوں میں دوبارہ اذان کی آواز گونج اٹھی ہے۔

دیوان وقف اہل سنت عراق کے بیان میں کہا گیا ہے: سیکورٹی اور مرمت کے حوالے سے بند مساجد جو سالوں بند تھیں ادارہ وقف کی کاوشوں سے انکو آمادہ کیا گیا ہے اور گذشتہ دنوں یہاں پر عصر کے وقت نماز کے لیے پہلی بار اذان نشر کی گیی۔

 

تقریب نشر اذان میں ادارہ وقف اور مساجد کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔

 

ادارہ وقف کے سربراہ کمبش نے سیکورٹی اداروں اور یہاں کے عوام کی خدمات سراہتے ہوئے کہا: آج ہم نے ثابت کردیا کہ سختیوں کے باوجوہ ہم قومی وحدت کے لیے یکجا ہیں۔

 

کمبش کا کہنا تھا: ہمارا ارادہ ہے کہ تمام بند مساجد کو کھول دیا جائے اور کورونا بحران کے خاتمے پر کام شروع ہوگا۔

 

مذکورہ علاقوں میں سالوں بعد دوبارہ اذان نشر ھونے پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظھار کیا ہے۔/

3903560

نظرات بینندگان
captcha