عرب امارات نے اسلامی دنیا اور فلسطین سے خیانت کی جو دیر پا نہ ہوگی۔ رھبر معظم

IQNA

عرب امارات نے اسلامی دنیا اور فلسطین سے خیانت کی جو دیر پا نہ ہوگی۔ رھبر معظم

8:27 - September 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3508155
تہران(ایکنا) رھبر معظم نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کے قیام کو مسلم و عرب دنیا اور فلسطینیوں سے ’غداری‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں یہ بدنامی ثبت ہوگی۔

رھبری ویب سائٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قیام امام حسین پر روشنی اور حضرت زینب کی لازوال صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی بصیرت و شجاعت کی وجہ سے کربلا کا واقعہ اسلام کی بقاء کا ضامن بنا۔

انہوں نے وزارت تعلیم کے اعلی نمایندوں سے  خطاب میں امارات- اسرائیل ڈیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، ''یقیناﹰ متحدہ عرب امارات کی یہ غداری زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ لیکن یہ بدنما داغ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے صیہونیوں کو خطے میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے لیکن وہ فلسطین اور فلسطینیوں کو بھول گئے ہیں۔‘‘ ایرانی سپریم لیڈر کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب گزشتہ روز ہی اسرائیل اور ابوظہبی کے درمیان پہلی کمرشل فلائٹ کا آغاز ہوا تھا اور ایک امریکی اسرائیلی وفد پہلی بار متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر اترا تھا۔

 

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا، ''اماراتی ہمیشہ کے لیے رسوا ہو جائیں گے ... مجھے امید ہے کہ وہ بیدار ہوں گے اور جو کچھ انہوں نے کیا ہے، اس کی تلافی کریں گے۔‘‘ ایرانی حکام امریکا کی ثالثی میں ہونے والی اسرائیلی اماراتی ڈیل کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تہران میں بعض حکام نے خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ یہ دونوں ممالک مل کر 'مشرق وسطیٰ میں ایک نئے خطرے‘ کو جنم دے رہے ہیں۔/

3920299

نظرات بینندگان
captcha