فرانس میگزین کے خلاف مسلم دانشوروں کا اقدام

IQNA

فرانس میگزین کے خلاف مسلم دانشوروں کا اقدام

9:25 - October 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3508412
تہران(ایکنا) مسلم اسکالرز کونسل چارلی ہیبڈو کے خلاف خصوصی کمیٹی قایم کرنا چاہتی ہے۔

آن لاین ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے الازھر کے شیخ احمد الطیب، شیخ الازهر نے توہین آمیز خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رسول اسلام(ص)‌ کی توہین قابل برداشت نہیں۔

 

مذکورہ کونسل نے «آزادی بیان» کے نام پر توہین رسول اکرم حضرت محمد(ص)  کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: آزادی بیان ذمہ داری اور دوسروں کے احترام کے ساتھ ہونا چاہیے نہ کہ اس سے غلط سیاسی فائدہ اٹھایا جائے۔

 

مسلم اسکالرز کونسل نے مغربی ممالک کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ بقائے باہمی کے اصول پر عمل کریں اور امن کے لیے کام کو ترجیح دی جائے، دیگر اقوام کی ثقافت اور اقدام کو احترام کی نظر سے دیکھا جائے اور شدت پسندانہ افکار اور تقاریر کے زیر اثر نادرست اقدام سے گریز کیا جائے۔

 

مسلم اسکالر کونسل نے توہین و تعصب کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کا اس کا نوٹس لینا چاہیے اور ہر قسم کی نفرت انگیز اقدام کو روکنے کے لیے دانشور حضرات کام کریں اور اسلام کے خلاف نفرت کے زریعے سیاست سے دوری اختیار کی جائے۔

3931524

نظرات بینندگان
captcha