عراق؛ اساتذہ کے لیے خصوصی قرآنی ورکشاپ + تصاویر

IQNA

عراق؛ اساتذہ کے لیے خصوصی قرآنی ورکشاپ + تصاویر

6:18 - November 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3508560
تہران(ایکنا) آستانہ حسینی کے قرآنی مرکز کے تعاون سے ورکشاپ میں عراق کے مختلف شہروں سے ۲۰۰ اساتذہ شریک ہیں۔

دارالقرآن آستانہ مقدس حسینی کے قومی حفظ قرآن پروگرام کے سلسلے میں قرآنی اساتذہ کے لیے ورکشاپ کا اہتمام کربلا معلی میں کیا گیا ہے۔

 

پروگرام کے ناظر«محمد باقر المنصوری» کا کہنا تھا: مذکورہ پروگرام گذشتہ سال «هزار حافظ قرآن» کے عنوان سے منعقد کیا گیا جسکا مقصد حفظ قرآن کی ترویج ہے۔

 

المنصوری کا کہنا تھا: عراق کے مختلف شہروں سے  جیسے کربلا، نجف، بابل، میسان، واسط، بغداد، دیوانیه، آمرلی، نینوا، کرکوک، ذی‌قار، المثنی اور بصره سے ۲۰۹ خواتین اور مرد اساتذہ شریک ہیں جنکو ۳۵ افراد کے گروپ میں تقیسم کیا گیا ہے جبکہ صبح و عصر کے وقت کلاسز ہوتی ہیں۔

 

دارالقرآن آستانہ مقدس علوی کی جانب سے بھی گذشتہ سال ہزار حافظ کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا جسمیں ایک ہزار دوسو باون حفاظ شریک تھیں جنکے لیے ورکشاپ حرم امام حسین(ع) میں منعقد کیا گیا تھا۔/

 

3938021

نظرات بینندگان
captcha