امارات میں پہلا اسرائیلی ہسپتال

IQNA

امارات میں پہلا اسرائیلی ہسپتال

9:13 - December 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3508637
تہران(ایکنا) زائیونسٹ میڈیا کے مطابق امارات میں جلد پہلا اسرائیلی ہسپتال قایم کیا جارہا ہے۔

اسرائیلی ٹیلی ویژن کے مطابق  «التداوی» میڈیکل گروپ امارات اور اسرائیلی میڈیکل گروپ «شیبا» کے تعاون سے پہلا اسرائیلی ہسپتال قایم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

چینل کے مطابق امارات میں یہ پہلا اسرائیلی ہسپتال ہوگا جہاں اسرائیلی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

 

توقع کی جاتی ہے کہ اس پروجیکٹ پر جنوری ۲۰۲۱ سے کام کا آغاز ہوگا اور پہلے مرحلے میں آن لاین اسرائیلی ڈاکٹروں سے مشاورت ہوگی اور آن لاین انکی رہنماییوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

 

مذکورہ میڈیکل گروپس اس سلسلے کو مزید وسعت دیں گے یہاں تک کہ مکمل ہسپتال کا قیام مکمل ہوگا۔

 

قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک میں سفارتی رابطوں کی بحالی کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے، کچھ عرصہ قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کوشش پر دونوں طرف سے رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔

 

اس معاہدے پر اسلامی اور عرب ممالک میں شدید اعتراضات کیے گیے ۔/

 

3941299

 

نظرات بینندگان
captcha