اسپین؛ اسلام و مسیحیت میں عرفان ویبنار کا اہتمام

IQNA

اسپین؛ اسلام و مسیحیت میں عرفان ویبنار کا اہتمام

9:04 - March 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3509040
تہران(ایکنا) اسلام و مسیحیت میں عرفان کے عنوان سے ویبنار اسپین میں ایرانی ثقافتی مرکز اور «آبیلا» یونیورسٹی کے تعاون منعقد کیا جارہا ہے۔

اسپین میں موجود ایرانی مرکز کے مطابق  ثقافتی ایمبیسیڈر محمد مهدی احمدی اور آبیلا یونیورسٹی کے حکام کے درمیان اسلام اور مسیحیت میں ڈائیلاگ آن لاین جاری رکھنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

 

میٹنگ میں اسلام و مسیحیت میں عرفان کے عنوان سے نشست  ۱۸ مئی ۲۰۲۱ کو منعقد ہوگی جس میں ایرانی دانشور حضرات (عطار نیشابوری، محی‌الدین ابن عربی اور سید حیدر) کی زندگی اور شخصیت پر جبکہ آبیلا یونیورسٹی کے اساتذہ سان خوان دلا کروز، سانتا ترزا دخسوس اور ادیٹ اسٹاین کی شخصیت پر لیکچر دیں گے۔

 

نشست صبح ۹:۳۰ شروع ہوگی جس میں «مسلمان اور عیسائی علما کی اخلاقی طرز زندگی» کے عنوان سے مذکوہ شخصیات کے اخلاق پر سیر حاصل گفتگو ہوگی۔

 

ویبنار ایرانی مرکز اور «آبیلا» یورنیورسٹی کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے جبکہ مقالوں کو فارسی اور اسپینش زبان میں شایع کیے جائیں گے۔

 

ایران کی انجمن مفاخر ، وزارت فرهنگ و ارشاد اسلامی اور آبیلا یونیورسٹی کے عرفانی مرکز اس ویبنار میں معاونت کریں گے۔

 

ایرانی نمایندے نے ملاقات میں آیت‌الله سیستانی اور پاپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ اس موقع پر اس ویبنار کی اہمیت میں اضافہ ہوگا اور مذاہب میں ہم آھنگی بڑھے گی۔

 

آبیلا یونیورسٹی کے سربراہ خاویر سانچو نے کہا کہ آپ کے ساتھ تعاون سے خوشی ہوگی اور اگرچہ یہ علمی ویبنار ہے تاہم

اس سے بلند اھداف جو پاپ فرانسیسکو اور آیت‌الله سیستانی کی ملاقات میں اشارہ ہوا یعنی عدالت اور امن، اس کے تحقق میں مدد ملے گی۔/

3959997

نظرات بینندگان
captcha