اسکاٹ لینڈ؛ رمضان میں کورونا پابندیوں میں نرمی پر مسلمان خوش

IQNA

اسکاٹ لینڈ؛ رمضان میں کورونا پابندیوں میں نرمی پر مسلمان خوش

7:33 - March 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3509067
تہران(ایکنا) اسکاٹ لینڈ کے مسلمانوں نے حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے ساتھ عبادت کی اجازت پر خوشی کا اظھار کیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں کورونا بحران گذشتہ رمضان سے پہلے شروع ہوا تھا اور اب مسلسل دوسرا سال ہے کہ  ڈانڈی (Dundee)  شہر کے مسلمان رمضان میں کورونا سے دوچار ہے۔

 

اس کے باوجود مسلمان اس سال مطمین ہے کہ حکومت کی جانب سے ہر مسجد میں پچاس افراد کی عبادت کی اجازت سے انہیں موقع مل رہا ہے۔

 

عدالت نے اس سے پہلے ایک حکم میں کہا تھا کہ لوگوں کو عبادت خانوں سے محروم رکھنا قانونا درست نہیں۔

 

آل مکتوم مسجد کے ڈائریکٹر ابی ابوبکر (Abi Abubaker) نے نرمی کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس سال لوگ عبادت کرسکیں۔

 

انہوں نے کہا کہ لوگ ایس اوپیز اور ماسک کے ساتھ عبادت بجا لاسکتے ہیں اور یہ بہت بہتر ہے کہ مکمل طور پر مساجد بند ہوجائے۔

 

مسجد آل مکتوم انتظامیہ افطاری بارے پروگرام تیار کررہی ہے اور ممکنہ طور پر لوگوں کے پیکٹوں میں افطاری دی جاسکتی ہے۔

 

مسجد رضا کاروں کی کوشش ہے کہ ہر روز سو پیکٹ افطاری تیار کرسکے۔/

3961411

 

نظرات بینندگان
captcha