ہمارے زائرین کو عمرہ و حج کی اجازت دی جائے- روسی مفتی کونسل

IQNA

ہمارے زائرین کو عمرہ و حج کی اجازت دی جائے- روسی مفتی کونسل

9:16 - August 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3509945
تہران(ایکنا) روسی مفتی کونسل نے سعودی وزارت حج سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں عمرہ کی اجازت دی جائے۔

رپورٹ کے مطابق روسی مفتی کونسل کے نائب روشان ابیاسوف کا کہنا تھا کہ انکی کونسل کی جانب سے سعودی وزارت حج و اوقاف کو خط لکھا گیا ہے کہ روسی شہریوں کو اسپوٹنیک کورونا ویکسین کے ساتھ عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

 

انکا کہنا تھا:عالمی ادارہ صحت نے اب تک اسپوٹنیک ویکسین کو قبول نہیں کیا ہے تاہم بہت سے عرب ممالک اس ویکسین کی خریداری کرچکے ہیں ہم نے اس مسئلے کو واضح کردیا ہے اور سعودی سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ویکیسن کو قبول اور روسی مسلمانوں کو حج کی اجازت دیں۔

 

ابیاسوف کا کہنا تھا: عمرہ صرف دو گھنٹے میں ہوسکتا ہے اور اس کے لیے ہم نے درخواست کی ہے کہ ہمیں بھی عمرے کی اجازت دی جائے۔

 

 سعودی حکام نے اس سال صرف ساٹھ ہزار سعودی باشندوں کو حج کی اجازت دی تھی جبکہ کورونا ویکسین کی شرط بھی لازمی قرار دی گیی تھی۔

 

حج واجب کے بعد عمرہ کی بھی اجازت دی گیی ہے جو اگست کے وسط سے آغاز ہوگا اور سعودی حکام نے صرف چار کورونا ویکسین کو قبول کیا ہے جنمیں فایزر، مڈرنا، آسٹرازینکا اور جانسن شامل ہیں۔/

3988641

نظرات بینندگان
captcha