انسانی ضروریات کیلیے امداد پر پاکستان کے شکرگزار ہیں، طالبان وزیرخارجہ

IQNA

انسانی ضروریات کیلیے امداد پر پاکستان کے شکرگزار ہیں، طالبان وزیرخارجہ

19:44 - September 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3510228
طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ جہاں بھی تبدیلی آتی ہے وہاں اپنے اعتماد کے لوگوں پر مشتمل حکومت بنائی جاتی ہے اس لیے عالمی برادری حکومت سازی پر بے جا شرائط عائد نہ کرے۔

ڈان نیوز کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پریس کانفرنس میں دنیا پر امداد کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو امداد کو سیاست کی نذر نہ کرے۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ نے ایک ارب ڈالر کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مالی امداد کو مستحق افراد تک شفاف انداز میں پہنچانے کا انتظام کریں گے۔

وزیر خارجہ امیر خان متقی نے مزید کہا کہ امریکا ایک بڑا ملک اور اسے بڑے ظرف کا بھی مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ پاکستان سمیت انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امداد کرنے والے دیگر ممالک کے شکر گزار ہیں۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ دنیا ہمارے سامنے شرائط نہ رکھے ہم اپنی مرضی کی حکومت بنائیں گے۔ جہاں نیا نظام آتا ہے وہاں اپنے اعتماد کے لوگوں کو ہی حکومت میں لایا جاتا ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

 

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم تمام افغان عوام کی نمائندگی کرتے ہیں اور پچھلے ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ملک میں روزگار کی فراہمی کے لیے تاجروں سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کریں اور دکانیں کھولیں۔

 
 
نظرات بینندگان
captcha