پاکستانی پرچم اتارنے والا طالب گرفتار، واقعے پر معذرت خواہ ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

IQNA

پاکستانی پرچم اتارنے والا طالب گرفتار، واقعے پر معذرت خواہ ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

18:18 - September 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510283
امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امدادی سامان لانے والے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے طالب کو گرفتار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے پر افسردہ اور برادر اسلامی ملک سے معذرت خواہ ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امدادی ٹرک سے پاکستان کا پرچم اتارنے کے واقعے پر پاکستانی عوام  کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے پر امارت اسلامیہ کی پوری کابینہ افسردہ ہے۔

 

نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی بتایا کہ امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے طالب کو غیر مسلح کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے اور طالبان عدالت کے ذریعے سزا بھی دی جائے گی۔

 

قابل ذکر ہے کہ امدادی ٹرکوں پر سے پاکستانی پرچم اتارنے کی ویڈیو افغانستان سے وائرل ہوئی تھی جس پر پاکستانیوں نے کافی اعتراض کیا تھا۔

 

نظرات بینندگان
captcha