آیت اللہ حسن زادہ آملی عالم ملکوت کے سفر پر

IQNA

آیت اللہ حسن زادہ آملی عالم ملکوت کے سفر پر

11:36 - September 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3510307
اخلاق و عرفان اور علم وفلسفے کا عظیم اور مایہ ناز عالم دین قم میں رحلت کرگیے

ایکنا نیوز کے مطابق نامور عالم دین آیت اللہ حسن زادہ آملی دار فانی سے کوچ کرگیے ہیں۔ ان کی وفات سے آج عالم تشیع بالخصوص حوزہ علمیہ ایک بحر بیکراں اور عالم ربانی سے محروم ہو گیا ہے۔ حضرت آیت الله حسن زاده آملى ایک الہی شخصیت تھیں جنہوں نے حوزہ علمیہ میں عرفان و اخلاق کو قرآن و اہل بیت ع کے ذریعے عروج تک پہنچایا۔

آپ کی وسعت علمی اور باطنی کمالات کی بناء پر آپ کو ذو الفنون اور ابو الفضائل کہا جاتا ہے۔ آپ جہاں ایک مجاہد اور امام خمینی کے سیاسی افکار میں ڈھلی ہوئی شخصیت تھیں وہاں  آپ ماہر علوم عقلیہ و نقلیہ، علم ریاضی میں کمال مہارت رکھنے والے، عالم علم ہیئت و علم هندسہ، عالم علوم غریبہ، صاحب مکاشفہ و الہام، مفسّر تفسیر انفسى قرآن کے امتیازات کے مالک تھے۔

آپ نے عرفان کو خرافات اور شبہات کی دنیا سے نکال کر اس کا قرآنی اور روائی چہرہ آشکار کیا۔ آپ نے علم عرفان، فلسفہ، کلام، ریاضی، رجال، عربی فارسی ادبیات پر کئی کتابیں لکھیں۔

 علامہ کی عظمت کے لیے یہی جملہ کافی ہے کہ جو ان کے عظیم المرتبہ استادعلامہ طباطبائی نے ان کے بارے میں فرمایا: حسن زادہ کو سوائے امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے کسی نے درک نہیں کیا۔

اس موقع پر ایکنا نیوز کی جانب سے تمام عالم اسلام کو تسلیت عرض کی جاتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha