سیرت النبی (ص) ہر عمل ہی مشعل راہ ہے: گورنر بلوچستان

IQNA

سیرت النبی (ص) ہر عمل ہی مشعل راہ ہے: گورنر بلوچستان

7:47 - October 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3510467
تہران(ایکنا) نبی دو جہاں کی تعلیمات پر عمل اور حسن خلق سے معاشرے میں امن و محبت عام کرسکتے ہیں۔ میلاد النبی تقریب سے خطاب

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاوس میں اتوار کے روز عشرہ رحمت اللعالمین کے حوالے سے جشن میلاد کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا تھے.

امام جمعہ اور شیعہ عالم دین علامہ سید ہاشم موسوی، اہل سنت کے مولانا انوار الحق حقانی، قاری حفیظ لہڑی اور قاری علم الدین کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تقریب میں شریک تھے۔

سید ظہور احمد آغا نے عشرہ رحمت اللعالمین کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت رسولؐ ہر عہد کے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر نبی آخرالزماں کی سیرت کے مختلف پہلووں کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام روزانہ کیا جارہا ہے اور آج گورنر ہاوس کوئٹہ میں منعقد کی گئی تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.

گورنر بلوچستان نے کہا کہ رسول عربی بلند اخلاق کے مالک تھے اور غیر مسلم بھی اُن کو صادق اور آمین کے نام سے پکارتے تھی. انہوں نے کہا کہ اُسوہ حسنی اور تعلیمات رسولؐ پر عمل پیرا ہوکر ہی معاشرے سے عدم برداشت کے رویوں کو ختم کیا جاسکتا ہے حتیٰ کہ قرآن مجید بھی ان کی عظمت و وقار کا گواہی دیتا ہے کہ بیشک رسول خدا اخلاق کے عظیم ترین درجہ پر فائض ہیں

سید ظہور آغا کا کہنا تھا کہ آج بھی دنیا میں دیگر مذاہب کے لوگ عظیم انسانوں کی فہرست مرتب کرتے وقت پیغمبرِ سلام کا نام سہرفہرست رکھتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ عشرہ رحمت العالمین کی خصوصی تقریب میں شیعہ سنی علما بشمول علامہ سید ہاشم موسوی، قاری حفیظ لہڑی، مولانا انوار الحق حقانی اور قاری عبدالرحمان نے بھی اسوہ حسنی کے عظیم ترین پہلو مکارم اخلاق پر روشنی ڈالی اور امت میں وحدت پر تاکید کی۔

 

رسول ؐ گرامی اسلام کی سیرت ہر عہد کے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے: گورنر بلوچستان

شیعہ سنی علماء کرام نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کا عشرہ رحمت العالمین کی مناسبت سے تقریبات کو لائقِ تحسین قرار دیا. قبل ازیں گورنر ہاؤس کوئٹہ میں خصوصی تقریب کے دوران قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، نعت خواں نے ہدیہ نعت پیش کیی. اور ملک کی ترقی سلامتی، امت مسلمہ اور تمام انسانیت کی فلاح کیلئے خصوصی دعا بھی کی.

اس تقریب میں میں گورنر بلوچستان نے اتحاد بین المسلمین کے حوالے علماء کرام پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو صوبے میں امن و امان کی ہم آہنگی پر کام کریں۔

نظرات بینندگان
captcha