تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مدرسوں کے اکاونٹس بحال کر رہے ہیں ،شیخ رشید

IQNA

تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مدرسوں کے اکاونٹس بحال کر رہے ہیں ،شیخ رشید

18:00 - October 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3510506
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے مدارس کے فریز اکاؤنٹس کھولنے کیلیے وزیراعظم نے ہدایت کر دی ہے، مدارس کے اکاؤنٹس بحال کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات اچھے ہوئے ہیں، سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کر رہا ہوں، کالعدم جماعت کے مذاکرات میں فورتھ شیڈول ،کیسزاور کالعدم کا معاملہ چل رہاہے، ابھی بھی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت ہوئی ،اور مذاکرات آج بھی جاری رہے۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے پر میں نے دستخط کئے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں گے، بات کو ختم کرنے اور معاملے کو نمٹانے کا حامی ہوں، کالعدم جماعت کے ساتھ معاملات طے ہوں میری یہ خواہش ہے، اچھا کیا جو دن کے وقت کنٹینرز ہٹا دیئے، کالعدم تنظیم نے ایک سڑک کھول دی ہے وزیراعظم عمران خان کل وطن آرہے ہیں، کالعدم جماعت کےحوالے سے معاملات بدھ کو کابینہ اجلاس میں زیربحث لائیں گے، ٹی ایل پی کے مدارس کے فریز اکاؤنٹس کھولنے کے لیے وزیراعظم نے ہدایت کر دی ہے، ٹی ایل پی کے مدرسوں کے اکاؤنٹس بحال کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے لڑائی جھگڑانہیں چاہتے، سعدرضوی کے رہائی کا معاملہ بھی بدھ کو کابینہ میں لےکرجائیں گے، ملک میں مریم نوازسمیت سارے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، سعد رضوی کو دیگر کے مقابلے میں معاون پایا، پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے ، جو وعدے کالعدم تنظیم سے کئے اس پر پہرہ دیں گے۔

نظرات بینندگان
captcha