عراقی وزیراعظم حملے کی حقیقت پر عصائب اهل حق کوشک

IQNA

عراقی وزیراعظم حملے کی حقیقت پر عصائب اهل حق کوشک

8:36 - November 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3510761
تہران(ایکنا) عصائب اهل الحق کے جنرل سیکریٹری قیس الخزعلی نے مصطفی الکاظمی پر ڈرون حملے پر سوال اٹھاتے ہوئے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق عصائب اهل الحق کے جنرل سیکریٹری خزعلی نے ایک ٹی وی پروگرام سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم پر ڈرون حملہ اگر درست دعوی ہے تو انتہائی خطرناک عمل ہے جس کا مقصد ملک کو بحران سے دوچار کرانا ہے، انہوں نے اس واقعے میں بعض مزاحمتی گروپ پر الزامات کو آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد مزاحمت کو نقصان پہنچانا ہے۔

 

گیارہ نومبر کو عراقی وزیراعظم مصطفی کاظمی پر تین ڈرون حملوں سے انکو قتل کرنے کی کوشش کا دعوی کیا گیا جس میں وہ محفوظ رہے اور دو ڈرون کو مارگرانے کا دعوی کیا گیا تاہم تیسرا ڈرون انکی رہایش گاہ میں تباہ ہوا جسمیں بعض گاڑز کے ذخمی ہونے کی خبریں ملی اور کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم رہایش گاہ میں موجود نہ تھا۔

 

خزعلی نے وزیراعظم کی جانب سے دو مزاحمتی گروپ کو اس میں ملوث نہ ہونے کے حوالے سے کہا کہ لگتا ہے کہ حملہ خودساختہ تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم تحقیقات کمیٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ درست ثبوت پیش کیا جانا ضروری ہے اور غیر واضح دعوے درست نہیں اور نہ قابل برداشت۔

خزعلی نے الیکشن نتائیج کو بھی مشکوک قرار دیتے ہوئے دستی اور شفاف گنتی کا مطالبہ کیا۔/


4017294

نظرات بینندگان
captcha