زائرین کو درپیش مشکلات، ایم این اے ساجد طوری کی قافلہ سالاروں کے ہمراہ ایرانی سفیر سے ملاقات

IQNA

زائرین کو درپیش مشکلات، ایم این اے ساجد طوری کی قافلہ سالاروں کے ہمراہ ایرانی سفیر سے ملاقات

7:57 - January 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3511171
تہران(ایکنا) جناب ساجدحسین طوری نے سفیر محترم کا ایران کا شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ وہ زائرین کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاروان سالاروں کے نمائندہ وفد نے چیئرمین اسٹینڈگ کمیٹی انڈسٹری اینڈ پروڈکشن جناب ساجد حسین طوری ایم این اے کی سربراہی میں سفیر اسلامی جمہوریہ ایران سے سفارت خانہ ایران ،اسلام آباد میں ملاقات کر کے زائرین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

 

پشاور قونصلیٹ میں ویزہ کے حصول کیلئے کروناٹیسٹ کی پیشگی رپورٹ پیش کرنا، کوئٹہ سے تفتان کی طرف روانگی سے قبل کروناٹیسٹ پھر ایران داخل ہو کر PCRٹیسٹ ، تمام قونصلیٹ میں نارمل فیس کی بجائے ارجنٹ ویزہ کی فیس وصول کرنا،عراق ویزہ کے بغیر ایران کے ڈبل انٹری ویزہ کے حصول کیلئے درخواست کی گئی۔

 

سفیر محترم نے جناب ساجد حسین طوری صاحب کا خاص طور پراور قافلہ سالاروں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس مشکل وقت میں بھی زائرین کے مسائل کیلئے وقت دے رہے ہیں۔

 

 کرونا ٹیسٹ کے حوالے سے پوری دنیا میں ایک جیسی ہی پالیسی ہے ، اس پرہم نے اپنی حکومت میں کرونا کو کنٹرول کرنے والے ادارے سے درخواست کی ہے کہ وہ اس میں نرمی پیدا کریں۔

 

ڈبل انٹری کے حوالے بھی ہم نے اپنی حکومت کو درخواست بھیجی ہےجس پر جلد فیصلہ متوقع ہے ۔ ان شاء اللہ

 

ارجنٹ فیس کے حوالے سے کاروان سالار نمائندوں کو آگاہ کیا گیا کہ اگر آپ 3 سے 4 دن کا ٹائم رکھ کر نارمل فیس کے ساتھ ویزہ اپلائی کریں گے تو آپ کو نارمل فیس پر ہی ویزہ ملے گا۔

 

سفیر محترم نے کہا کہ قافلہ سالار زائرین کا PCR ٹیسٹ کروائیں جن کا مثبت آئے ان کو قافلوں میں شامل نہ کریں۔ ابھی کچھ قافلوں میں 20 سے 30 افراد کا کرونا ٹیسٹ پازیٹوآیا ہے جس وجہ سے سختی کی گئی ہے۔

 

سفیر محترم نے یقین دہانی کروائی کہ وہ زائرین کے مسائل کے حوالے سے حکومت ایران اور آستان قدس رضوی کے ساتھ بھی رابطہ کریں گے کہ باڈر سے لے کرمشہد تک اور پھر مشہد شہر میں جتنی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر سکتے ہیں۔

 

 جناب ساجدحسین طوری نے سفیر محترم ایران کا شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ وہ زائرین کو درپیش مسائل کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

 

کاروان سالاروں کے وفد میں کامل حسین آغا، محمد حسین، مقبول حسن،سید کاظم حسین، ساجد حسین، شبیر حسین، سید احسان حیدر، ملک انصر عباس کھچی، سید طلال حیدرشامل تھے۔

نظرات بینندگان
captcha