فرنچ صدارتی امیدوار کی اسلام مخالف پالیسی کا اعلان

IQNA

فرنچ صدارتی امیدوار کی اسلام مخالف پالیسی کا اعلان

8:15 - January 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511186
تہران(ایکنا) دائیں بازو کی شدت پسند اریک زمور نے کامیابی کی صورت میں اسلام مخالف پروگراموں کا اعلان پیش کردیا۔

الجزیرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند اسلام مخالف فرنچ صدارتی امیدوار اریک زمور نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ہر قسم کے اسلامی لباس پر پابندی ہوگی جنمیں حجاب سرفہرست ہے اور پبلک مقامات پر اس کی اجازت بالکل نہیں ہوگی۔

 

انکا کہنا تھا کہ انکی کامیابی کی صورت میں اسلامی تحریک بشمول اخوان المسلین کو سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

زمور نے اس سے پہلے ٹی وی چینل «فرانس ۲» میں کہا تھا کہ وہ کامیابی کے بعد ملک میں محمد کے نام پر پابندی لگا دے گا۔

 

انکا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ناموں پر سختی کی جائے گی۔

 

سوشل امور کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس صورت میں مسلمانوں کا فرانس سے انخلا اور قومی جنگ کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

 

مسلمان سوشل ایکٹویسٹوں کے مطابق اریک زمور کی کامیابی کی صورت میں مسلم اور عرب قوم کا فرانس سے اخراج کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

 

دائیں بازو کے امیدوار اریک زمور کا مقابلہ  مارین لوپن سے ہورہا ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق لوپن کی جیت کے مقابلے میں اریک کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں۔/

4031402

نظرات بینندگان
captcha