یوم مولود کعبہ پر روز مھربانی کا اہتمام

IQNA

یوم مولود کعبہ پر روز مھربانی کا اہتمام

7:47 - February 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511273
اخلاص تنظیم کے زیر اہتمام یوم مہربانی میں ضرورت مند افراد کے لیے جوتے اور گرم لباس تقسیم کیے جائیں گے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہر سال تیرہ رجب کو دنیا کے اکثر ممالک میں شایان شان طریقے سے جشن مولود کعبہ منایا جاتا ہے اور اس دن مختلف پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔

 

اسی حوالے سے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مقامی این جی اوز اخلاص گروپ کی جانب سے اس سال منفرد انداز میں ایک پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے جس کو " یوم مھربانی" کا عنوان دیا گیا ہے۔

 

جمعہ گیارہ فروری کو صبح دس بجے اس پروگرام کا آغاز ہوگا اور علمدار روڑ کی نیچاری مسجد و امام بارگاہ میں ضرورت مند افراد کے درمیان جوتے اور گرم لباس تقسیم کیے جائیں گے ۔

 

تمام ضرورت مند افراد جو کسی بھی عمر یا طبقے کے ہو وہ اس پروگرام سے فایدہ اٹھا سکتے ہیں اور گیارہ فروری کو امام بارگاہ حسینی نیچاری میں لباس و جوتے کی ضرورت کو پوری کرسکتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha