کینیڈا ایکسپو 2022 اور حلال مصنوعات کی رونق

IQNA

کینیڈا ایکسپو 2022 اور حلال مصنوعات کی رونق

7:28 - March 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3511486
تہران(ایکنا) ایکسپو ۲۰۲۲ شمالی امریکہ کی بڑی نمایش میں شمار ہوتا ہے جہاں حلال مصنوعات کے ایکٹویسٹ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا ایکسپو نمایش  (Halal Expo Canada 2022 شمالی امریکہ میں حلال صنعت کی رونق کے حوالے سے اہم ترین ایکسپو نمایش میں شمار کی جاتی ہے۔

 

اس نمایش میں بارہ سیمینار منعقد ہوتے ہیں اور چار ہزار افراد اس میں شریک ہوتے ہیں جب کہ دو سو کمپنیاں اپنی مصنوعات اس نمایش میں پیش کرتی ہیں۔

 

اس نمایش میں فوڈز، کولڈ ڈرنکس، بیوٹیشن سے لیکر مالی امور کے وسائل اور لاجسٹک سپورٹ گڈز سے لیکر سیاحتی سروسز پیش کی جاتی ہیں۔

 

اس بڑی نمایش میں دنیا بھر سے حلال مصنوعات کے ایکٹویسٹ جمع ہوتے ہیں اور اس صنعت کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

 

حلال ایکسپو کینیڈا کی واحد نمایش ہے جو شمالی امریکہ میں ٹورنٹو اور اونٹاریو میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جاتی ہے۔

اس نمایش میں 2022 کے حوالے سے تازہ ترین مصنوعات اور سروسز پیش کی جاتی ہیں جنکی مارکیٹ ڈیمانڈ زیادہ ہوتی ہے۔

 

شمالی امریکہ میں حلال مصنوعات کی اس نمایش کو خاص اہمیت حاصل ہے جہاں بہترین تجارتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔

 

نمایش اور ایکسپو کینیڈا 2022 بارہ سے چودہ مئی تک منعقد کی جاتی ہے۔/

4042292

نظرات بینندگان
captcha