الاتحاد نیوز کے مطابق جنوبی امریکہ میں حجاب ڈے کے حوالے سے جشن منایا گیا جسمیں شارجہ قرآنی کملپلیکس
نے خصوصی شرکت کی۔
اسی حوالے سے مذکورہ قرآنی ادارے کے جنرل سیکریٹری شیخ شیرزاد عبدالرحمن طاهر اور دیگر علما اور دانشورں کی شرکت کے ساتھ تقریب منعقد کی گیی، تقریب سے خطاب میں شیخ شیرزاد کا کہنا تھا:
اس کمپلیکس نے کم ترین مدت میں گرانقدر خدمات انجام دی ہے اور قرآنی میدان میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔
اس کمپلیکس کے اس وقت ایک سو پچپن ممالک میں نمایندے ہیں اور یہ سب کچھ حاکم شارجہ اور سپریم کونسل کے سربراہ شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی حمایت اور تعاون کے بغیر ممکن نہ تھا۔
شیخ شیرزاد نے اس حوالے سے علما و اساتذہ کونسل کے بین الاقوامی شعبے کا بھی شکریہ ادا کیا۔
شیخ شیرزاد نے کہا کہ مستبقل میں اس سلسلے کو مزید دیگر ممالک اور علاقوں تک پہنچانے اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا پروگرام مدنظر ہے۔
مذکورہ کمپلیکس کے بین الاقوامی امور کی سربراہ عایشه الانصاری نے لاطینی امریکی ممالک میں اس سلسلے کو وسیع کرنے کو خوش آیند قرار دیا اور ایشیائی ممالک میں خدمات پر روشنی ڈالی۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ قرآنی ادارے کی جانب سے گذشتہ سال افریقی ممالک میں سلسلہ کو وسیع کرنے کے حوالے سے جشن منایا گیا تھا۔/