ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے یوم پاکستان پر مبارکبادی کا پیغام

IQNA

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے یوم پاکستان پر مبارکبادی کا پیغام

7:20 - March 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3511554
ایران اور پاکستان کے مضبوط اور مستحکم تعلقات دونوں ممالک کے قومی مفادات میں ہیں اور دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

ایکنا نیوز کے مطابق  ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے صدر عارف علوی اور پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔
 
صدر رئيسی نے پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے پاکستانی صدر عارف علوی کے نام اپنے پیغام میں دونوں ممالک کے مضبوط اور مستحکم تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تاکید کی۔
 
ایرانی صدر نے پاکستانی وزير اعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں ایران اور پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مضبوط اور مستحکم تعلقات دونوں ممالک کے قومی مفادات میں ہیں اور دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
 
 دوسری جانب ایران میں چار برسوں میں 10,000 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بنائے جائیں گے۔
 
ایران کے وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے صوبہ یزد کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چار برسوں میں 10,000 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بنائے جائیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ 13ویں حکومت قابل تجدید توانائی کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتی ہے اور یہ حکومت کے مرکزی پروگراموں میں سے ایک ہے۔
 

قابل ذکر ہے کہ ایران نے بارہا پاکستان کو توانائی کے شعبے میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha