اردگان پر داماد کی ڈرون کمپنی کیلئے مارکیٹنگ کا الزام لگانے والے اخبار پر مقدمہ

IQNA

اردگان پر داماد کی ڈرون کمپنی کیلئے مارکیٹنگ کا الزام لگانے والے اخبار پر مقدمہ

9:50 - April 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3511668
ڈرونز بنانے والی ترک کمپنی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر سیلکُک بیراکتر جو کہ صدر طیب اردوان کے داماد بھی ہیں، نے ڈرون کی فروخت سے متعلق رپورٹس پر ایک صحافی اور اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- ترک نیوز ویب سائٹ ترکش منٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کے داماد سیلکُک بیراکتر نے نومبر 2021 میں روزنامہ کی طرف سے شائع ہونے والی دو رپورٹس پر یینی یاسم اخبار اور صحافی سیدات یلماز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جبکہ 10,000 ترک لیرا ہرجانے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

یلماز کی طرف سے لکھی گئی رپورٹس میں اردوان خاندان پر داماد کی کمپنی کے تیار کردہ ڈرونز کے لیے ‘sales representative’ کی طرح کام کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ رپورٹس میں ان صارفین کے نام بھی درج ہیں جنہوں نے ڈرونز خریدے۔

 

یلماز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ صدر اردوان ذاتی طور پر داماد کی کمپنی کے تیار کردہ ڈرونز کی مارکیٹنگ میں ملوث تھے اور متعدد ممالک نے ترک حکومت کی مدد سے کمپنی سے یہ ڈرونز خریدے بھی۔

نظرات بینندگان
captcha