ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انتیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش میں تحقیقی مرکز برائے ثقافت و معارف کی قرآنی پروڈکٹس پیش کیا گیا ہے۔
قرآن و علوم دائرہ المعارف ان میں سے ایک ہے جسمیں قرآنی علوم میں تحقیق کرنے والے اسکالرز کے لیے عمدہ کام شمار ہوسکتا ہے تاکہ اس سے استفادہ کرسکیں۔
مختلف قرانی علمی کتابوں کے علاوہ تیرہ ہزار مقالوں، چار ہزار قرآنی تھسیز اور مختلف قرآنی دائرہ المعارف اور مقامی قرآنی ڈکومنٹریز وغیرہ اس سسٹم میں شامل ہیں۔
مختلف زبانوں میں ایپ
قرآنی ایپ بعنوان «قرآن سراج» ایپ بھی مذکورہ ادارے کی محصول ہے جسمیں فارسی کے علاوہ گیارہ زبانوں میں قرآنی ترجمے شامل ہیں۔
قرآنی دائرہ المعارف میں مختلف عنوانات کے جستجو کی سہولیات موجود ہیں۔
قرآنی سسٹم «پژوهان» میں دیگر قرآنی موضوعات اور قرآنی کتابیں شامل ہیں۔
خواہشمند افراد اس ایڈرس www.quran.isca.ac.ir پر ان قرآنی محصولات سے تفصیل سے آشنائی حاصل کرسکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ انتیسیوں بین المللی قرآنی نمایش «قرآن؛ کتاب امید و سکون» کے عنوان سے شب ولادت امام حسن(ع) پر افتتاح ہوئی جو مصلی امام خمینی(ره) تہران میں جاری ہے۔/