شب قدر؛ ایک عمر کی فرصت

IQNA

شب قدر؛ ایک عمر کی فرصت

10:35 - April 24, 2022
خبر کا کوڈ: 3511734
«شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے»(قدر، 3)؛ آیت واضح کہتی ہے کہ اس قدر اہمیت والی رات ہے مگر ایسا کیوں اور کیسے ہیں؟

ایکنا نیوز- رمضان المبارک خدا کے مہمان بننے کا مہینہ ہے اور اس مہینے کا دل شب قدر ہے اور رحمت و بخشش کی عظیم رات ہے جسمیں خدا سے راز و نیاز کی تاکید کی گیی ہے۔

 

شب قدر کی ایک اہم ترین تاکید شب بیداری ہے. پیغمبراکرم (ص) رمضان کے تیسرے عشرے میں خواب کے وسائل ہٹا دیتے اور مسجد کی جانب اعتکاف کے لیے جاتے اور گرچہ مسجد مدینہ کی چھت نہ تھی مگر کبھی بارش کے باوجود بھی آپ مسجد ترک نہ کرتے۔

 

بزرگوں کی تاکید ہے کہ اس رات ایک سال کی قسمت یا تقدیر کا تعین ہوتا ہے جسمیں زندگی و موت، رزق و روزی، خوشبختی و بدبختی مشخص کیے جاتے ہیں۔

 

قسمت بنانے والی اس رات میں خدا کی یاد سے دل زندہ ہوجاتا ہے اور گناہوں سے توبہ و پیشمانی مسقبل کو تابناک بنا سکتی ہے اور اس طرح کی مناجات مختلف دعاوں مثلا دعا افتتاح و ابوحمزه میں نمایاں ہے۔

 

ایک جملے میں شب قدر خدا کی سمت لوٹنے کی رات ہے جیسے رسول اکرم(ص) فرماتے ہیں: ﷽ «إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّات؛ [ویلیو] یا قیمت انسان کی نیت سے وابستہ ہے» اور اس رات انسانی نیت بہت اہم ہے.

 

اس رات عام سی حرکات یا اعمال بھی قیمتی بن جاتے ہیں جیسے کھانا، پینا، کام کرنا یہانتک کہ سونا اور سانس لینا بھی ثواب کا باعث ہیں مگر ایسا کیوں؟ ؟ کیونکہ اس رات خدا سے نزدیک ہونے کی نیت کی وجہ سے اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

اور شب قدر اس نیت کے خالص ہونے کی فرصت ہے۔

 

اس طرز نگاہ کی وجہ سے دیکھا جاسکتا ہے: «لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ: شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے»(قدر، 3). هزارماه برابر ہے 83 سال کے جو ایک عمر کے لگ بھگ جیسا ہے. یعنی ایک رات میں عمر بھر کے برابر مقام طے کیا جاسکتا ہے اور اس صورت میں کہ خالص نیت کے ساتھ خدا کی طرف رجوع کا ارادہ کیا جائے

.

* تقدیر یا قسمت خدا کی جانب سے معین کیا جاتا ہے مگر انسان کی صلاحیت و تقوی اور پاک نیت کا اس میں گہرا عمل دخل ہے۔

نظرات بینندگان
captcha