اناطولیہ نیوز کے مطابق افغانستان، عمان، اردن اور مراکش وغیرہ میں آج بروز اتوار عید فطر ہے اور ان ممالک میں شوال کے چاند نظر آنے کا اعلان ہوا ہے۔
اٹھارہ دیگر عرب ممالک میں اتوار کو رمضان کے آخری دن اعلان کیا گیا اور ان ممالک میں بروز سوموار عید فطر ہوگی۔
ان ممالک میں سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات ، کویت، اہل سنت عراق، قطر، لیبیا، سوڈان، بحرین، شام، فلسطین، لبنان اور ترکی و الجزایر میں اتوار کو آخری رمضان اور سوموار کو عید کا اعلان ہوا ہے۔
فلپائن، تھائی لینڈ، هندوستان اور جزایر قناری میں بھی سوموار کو عید فطر کا اعلان ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق موریتانیہ، سومالیہ، عراق وغیرہ میں اب تک واضح اعلان نہیں ہوا ہے کہ عید کب ہوگی۔/