مہدالرضا(ع) کے غیرملکی قرآنی معلمین کے لئے تربیتی کورسزز کا انعقاد

IQNA

مہدالرضا(ع) کے غیرملکی قرآنی معلمین کے لئے تربیتی کورسزز کا انعقاد

16:45 - June 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3511992
آستان قدس رضوی کے قرآن کریم سینٹر اورعلمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے شعبہ بین الاقوامی امور کے تعاون سے مہدالرضا(ع) کے غیرملکی قرآنی معلمین کے لئے تربیتی کورسزز کا انعقاد کیا جائے گا۔

آستان قدس رضوی کے قرآن کریم سینٹر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مسعود میریان نے بتایا کہ عالم اسلام میں قرآن کریم کی تعلیمات کے فروغ اورمختلف طریقوں سے قرآن کریم کی تعلیم دینے کے مقصد سے ایسے غیرملکی معلمین قرآن جو فارسی زبان جانتے ہیں ان کے لئے ان کورسزز کو آنلائن اور کلاسوں کی صورت میں منعقد کیا جائے گا۔
 انہوں نے بتایا کہ اس تعلیمی کورس  میں آستان قدس رضوی کے قرآن کریم سینٹر کے تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں دو گھنٹے کی 25 کلاسزز منعقد کی جائیں گی، یہ کورس غیر ملکی معلمین قرآن کو تعلیم دینے کے میدان میں قرآن کریم سینٹر کی سرگرمیوں  کا آغاز ہے۔
حجت الاسلام میریان نے کہا کہ اس تعلیمی کورس میں شرکت کی شرائط میں چالیس سال سے کم عمر،ایک سالہ تدریسی تجربہ،ایف اے سے زیادہ تعلیم،ابتدائی مقدماتی تجوید کامکمل ہونا جیسی شرائط شامل ہیں۔
حجت الاسلام میریان نے مہدالرضا(ع)کی تعلیمی کتب کے غیرملکی زبانوں میں ترجمہ کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی آرگنائزیشن کے شعبہ بین الاقوامی امور کے تعاون سے مہد الرضا(ع) کی تعلیمی کتب’’قرآن دوست مہربان‘‘ اور’’گل ہای قرآنی امام رضا(ع)‘‘کو عربی،اردو،فرانسیسی،انگریزی اور آذری میں ترجمہ کیا جائے گااور اگلے سال تک قارئین ان کتابوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha