پاک فوج کی بی جے پی رہنماؤں کے رسول اسلام بارے گستاخانہ ریمارکس کی شدید مذمت

IQNA

پاک فوج کی بی جے پی رہنماؤں کے رسول اسلام بارے گستاخانہ ریمارکس کی شدید مذمت

19:13 - June 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3512007
صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سیاسی رہنماؤں کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- جیو نوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی حکام کے گستاخانہ تبصروں کی مذمت کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کا اشتعال انگیز عمل انتہائی تکلیف دہ ہے، یہ عمل بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کی نشاندہی کرتا ہے۔

خیال رہےکہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺ سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے۔

بھارتی شہروں میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے 1500 مسلمان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور متعدد افرادکو گرفتارکر لیا۔

کانپور میں احتجاج کی کال پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے،گزشتہ روز دوگروپوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں جہاں پولیس نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے مسلمان مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ بریلی میں سخت احتجاج کے پیش نظرکرفیو نافذ کر دیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha