تیستا سیتلواد اور محمد زبیر کی گرفتاری سے ملک کا وقار متاثر

IQNA

کپل سبل:

تیستا سیتلواد اور محمد زبیر کی گرفتاری سے ملک کا وقار متاثر

22:32 - July 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3512223
تہران ایکنا: عدلیہ کی حالت کے تعلق سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے راجیہ سبھا ایم پی اور سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے کہا ہے کہ بعض فیصلوں کے تعلق سے عوام مطمئن نہیں ہورہے ہیں۔

 ڈیلی منصف کے مطابق عدلیہ کی حالت کے تعلق سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے راجیہ سبھا ایم پی اور سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے کہا ہے کہ بعض فیصلوں کے تعلق سے عوام مطمئن نہیں ہورہے ہیں۔

خبررساں ادارہ پی ٹی آئی کے ایک نمائندہ کو انٹر ویودیتے ہوئے کپل سبل نے کہا کہ عدالتوں کی جانب سے جو رائے دی جارہی ہے وہ اطمینان بخش نہیں ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے اور قانون کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

 

الٹ نیوز کے معاون بانی محمد زبیر کی گرفتار کے تعلق سے کئے گئے سوال پر کپل سبل نے کہا کہ زبیر کو ضمانت دینے سے دہلی ہائی کورٹ نے انکار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 سال قبل جبکہ کوئی فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ نہیں پڑا پھر کس لئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے‘وہ سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تحقیقات ایجنسی کو دوسرے امور کا بھی جائزہ لیاجائے۔ایک شخص کو گرفتار کرکے ایجنسیاں اب کیا تحقیقات کر رہی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha