غرب اردن پر صیہونی جارحیت، 27 فلسطینی اور ایک صیہونی زخمی

IQNA

غرب اردن پر صیہونی جارحیت، 27 فلسطینی اور ایک صیہونی زخمی

7:20 - July 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3512318
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق غرب اردن کے علاقے کفر قدوم میں فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت اور فائرنگ سے 5 فلسطینی جبکہ نابلس کے "جبل صبیح" اور "بیت دجن" علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں 22 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
 
دوسری جانب فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز غرب اردن کے صیہونی آبادی کے علاقے آرئیل میں ایک فلسطینی نوجوان کی صیہونی مخالف کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔
 
ادھر امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے خلاف بھی زبردست مظاہرے ہوئے۔
 
غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں تل ابیب کے اندر تک فلسطینیوں کی کارروائیوں سے غاصب صیہونی حکام اور صیہونی انتہا پسندوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور غاصب صیہونیوں نے فلسطینیوں کی کارروائیوں سے خائف ہو کر اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha