غم حسینؑ میں رونا پیغمبر اسلامؐ کی سنت ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی

IQNA

غم حسینؑ میں رونا پیغمبر اسلامؐ کی سنت ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی

21:20 - August 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3512439
مولانا کلب جواد نقوی نے امام حسینؑ کی مظلومیت پر گریہ کے ثواب کو بھی روایت اور سنت کے ذریعہ ثابت کرتے ہوئے کہا کہ غم حسینؑ میں رونا عبادت اور پیغمبر اسلامؐ کی سنت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نےتقوائے الٰہی کی اہمیت اورامام حسینؑ پر گریہ کی عظمت کو بیان کیا۔

مولانا نے اپنے بیان میں کہا کہ قرآن نے صاف اعلان کیا ہے کہ عمل صرف صاحبان تقوی کا قابل قبول ہے۔اس لئے ہمیں تقوائے الہی اختیار کرنا چاہئے ورنہ ہر عمل اکارت جائے گا۔

مولانا نے امام حسینؑ کی مظلومیت پر گریہ کے ثواب کو بھی روایت اور سنت کے ذریعہ ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ غم حسینؑ میں رونا عبادت اور پیغمبر اسلامؐ کی سنت ہے۔ علمائے اسلام نے لکھا ہے کہ جب جبرئیل نے شہادت امام حسینؑ کی خبر پیغمبر اسلامؐ کو دی تو اپ نے بے حد گریہ فرمایا۔

مولانا نے کہا بڑے بد بخت ہیں وہ لوگ جو غم حسینؑ کی دولت سے محروم ہیں۔ یہ مجلسیں کسی ایک مذہب اور مسلک سے مخصوص نہیں ہیں بلکہ کسی بھی مذہب اور مسلک کا ماننےوالا حسینؑ کی مجلس میں آسکتا ہے۔مجلس کے آخر میں مولانا نے سفیر حسین ؑ حضرت مسلم ابن عقیل کے فرزندوں کی شہادت کے واقعہ کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔

نظرات بینندگان
captcha