کویت نے ایران میں 6 سال بعد اپنے سفیرکا تقرر کردیا

IQNA

کویت نے ایران میں 6 سال بعد اپنے سفیرکا تقرر کردیا

10:24 - August 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3512514
تہران: کویت نے ایران میں 6 سال کے بعد اپنے پہلے سفیرکا تقرر کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق کویتی سفیربدر عبداللہ المنیخ نے تہران میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبد اللہیان کو سفارتی اسناد پیش کیں، دوسری جانب کویت میں ایرانی سفیر پہلے سے ہی موجود ہے۔

 

خیال رہےکہ 2016 میں سعودی عرب میں مذہبی اسکالر شیخ النمر کی سزائے موت پر تہران میں احتجاج کے دوران سعودی سفارتخانے پر بعض افراد کے دھاوا بولنے کا واقعہ ہوا تھا، جس کے بعد سعودی عرب نے ایرانی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

 

اس کے بعد ایران میں بڑھتے ہوئے عوامی ردعمل کے پیش نظر کویت نے بھی ایران سے اپنے سفیر کو  واپس بلا لیا تھا۔

 
نظرات بینندگان
captcha