صیہونی شدت پسند خاخام کی موت کی خبر

IQNA

صیہونی شدت پسند خاخام کی موت کی خبر

19:34 - August 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3512566
ایکنا تہران- عبری میڈیا کے مطابق شدت پسند صیہونی خاخام جو مقوضہ فلسطین میں امارات کے سفیر سے ملے تھے کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی رشیا الیوم کے مطابق صیہونی شدت پسند تنظیم کے روحانی پیشوا اور خاخام شالوم کوهن 91 سال کی عمر میں وفات پاگیے ہیں۔

صیونی رژیم کی مذہبی سیاسی تنظیم کے نمایندے آربہ درعی کے پیغام میں انکی موت کی خبر ملی ہے۔

درعی کے بیان میں کہا گیا ہے:  «ہمارے باپ، استاد، رہنما اور تورات کونسل کے سربراہ شالوم کوهن غم و حسرت میں ہمیں چھوڑ کر چلا گیا اور افسوس دنیا پر کہ اپنے رہنما سے محروم ہوئی اور ایسی کشتی بنی ہے جس میں ناخدا نہ ہو».

گذشته  سال امارات کے سفیر کے ساتھ اس خاخام کی ملاقات پر شدید اعتراضات کیے گیے تھے  اور عوامی ردعمل میں واضح کیا گیا کہ یہ سفیر ابوظبی اور امارات کے لوگوں کا نمایندہ ہرگز نہیں۔

صیہونی شدت پسند خاخام کی موت کی خبر

 

اس ملاقات میں صیونی خاخام نے اماراتی سفیر کے سرپر ہاتھ رکھ کر گویا اسے دعا دی جس پر کافی شدید اعتراضات سامنے آئے۔

 

امارات اور بحرین نے پندرہ ستمبر کو سابق امریکی سفیر ٹرمپ کے ایما پر صہیونی رژیم سے تعلقات بحالی کے معاہدے جس کو « معاہدہ ابراهیمی» کے عنوان سے عرب ممالک میں یاد کیا جاتا ہے انہوں نے دستخط کیے۔/

4079807

نظرات بینندگان
captcha