ایکنا نیوز کے مطابق شیخ الازهر ستمبر کے وسف میں قازقستان کا دورہ کری گے جس کا مقصد ساتویں بین المذاہب کانفرنس ک افتتاح کرنا ہے جس میں کورونا کے بعد اسلامی رہنماوں کے کردار اور ترقی میں انکی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوگا۔
قازق صدر «قاسم ژومارت توکایف»، نے فروری میں شیخ الازهر کو رسمی طور پر اس کانفرنس کے لیے شرکت کی دعوت دی اور رسمی دعوت نامہ قازق اسپیکر «مولان اشمبایف»، نے احمد الطیب کے حوالے کیا۔
قازق صدر اور اسپیکر سے ملاقات، اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات سے ملاقات اور اسلامی وحدت پر بات چیت اور بین المذاہب ہم آہنگی سفر اور ملاقاتوں کا ہدف بتایا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ساتویں بین المذاہب کانگریس ستمبر کے وسف میں قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان میں منعقد ہوگا۔
کانگریس کے مرکزی سیکریٹریٹ کی جانب سے ہر تین سال بعد بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اہم مذہبی رہنماوں کو دعوت دی جاتی ہے اور اس کانگرس کا مقصد مذاہب میں ہم آہنگی ایجاد کرانا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اس اجلاس یا کانگرس کا اہم رکن اور کونسل کا ممبر ہے اور اجلاس میں وہ شریک ہوتا رہا ہے۔/
4081034