طالبان نے طالبات کو بیرون ملک تعلیم سے روک دیا

IQNA

طالبان نے طالبات کو بیرون ملک تعلیم سے روک دیا

9:38 - August 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3512604
ایکنا تہران- طالبان نے بعض طالبات کو جو قازقستان اور قطر میں تعلیم کے لیے جارہی تھیں ائیرپورٹ پر روک دیا۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق طالبان نے کابل سے نکلنے والی طالبات کو بیرون ملک حصول تعلیم کے لیے جانے سے روک دیا اور صرف طلبا کو جانے کی اجازت دی گیی۔

مذکورہ طالبات قازقستان اور قطر اعلی تعلیم کے لیے جارہی تھیں۔

طالبان برسراقتدار آنے کے بعد سے طالبات اور خواتین کی تعلیم میں رکاوٹ بن چکے ہیں اور اس وقت صرف چھٹی کلاس تک طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گیی ہے۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے بیان میں کہا ہے کہ وہ طالبات کی تعلیم کے مخالف نہیں تاہم افغانستان اور یورپ کا مقابلہ یا موازنہ درست نہیں۔

طالبتان ترجمان سهیل شاهین نے قطر میں فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ طالبات کی تعلیم کے مخالف نہیں اور اس وقت لاکھوں طالبات پرائمری اسکولوں میں مصروف عمل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس وقت مختلف تعلیمی اداروں میں بڑی تعداد میں خواتین مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں۔/

4081040

نظرات بینندگان
captcha