ایکنا نیوز- اربعین کمیٹی خواتین کی سربراہ مینو اصلانی نے ایکنا نیوز سے اربعین پروگرام کے حوالے سے گفتگو میں کہا: ہمارے پروگرا کا ایک اہم حصہ مبلغین کو ارسال کرنا ہے تاکہ مختلف علمی اور شرعی سوالات کے علاوہ دیگر امور میں خواتین کو مشاورت کی سہولیات فراہم کرسکے۔
انکا کہنا تھا کہ گذشتہ دو مہینے میں ہزاروں خواتین کے لیے شارٹ ٹرم کورسز منعقد کراچکے ہیں تاکہ اربعین کے موقع پر یہ خدمات فراہم کرسکے۔
مینو اصلانی کا مزید کہنا تھا کہ اس سال چار خصوصی گروپ تشکیل دیے گیے ہیں اور اب تک بین الاقوامی گروپ دیگر مسلم خواتین جنمیں فرنچ خواتین، مشرقی ایشیاء، ہندوستان، ملایشیاء۔ کے ساتھ نشتیں منعقد ہوچکی ہیں تاکہ ایک بہترین مثالی مسلم خواتین کی شخصیت کو اجاگر کرسکے۔
انکا کہنا تھا کہ اس وقت اربعین ایک عالمی ایونٹ بن چکا ہے اور عالمی مثال کے لیے ہمیں ایک آئیڈیل کی ضرورت ہے لہذا ایک مسلمان خاتون حضرت زینب(س) کی سیرت پر بہترین انداز میں زندگی پر عمل کرسکتی ہے۔/
4082905