ایکنا نیوز- عالمی علما الاینس کی ویب سائٹ کے مطابق علما الاینس کے جنرل سیکریٹری علی قرہ داغی نے مقدس مقامات کی توہین اور حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
علماء الاینس کے بیان میں عبادت گاہوں کے احترام پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے : «علما الاینس فرانس میں عبادت گاہوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور نسل پرست شدت پسندوں کو ان واقعات کا ذمہ دار سمجھتا ہے اور فرانس میں مسلماںوں پر اس کو حملہ قرار دیتا ہے».
علما الاینس کے بیان میں پیرس کے مضافاتی علاقے میں واقع مسجد " رامبویہ" میں آگ لگنے کا واقعہ قابل مذمت ہے اور خدا کے گھر یا عبادت خانوں کے اندر نمازیوں پر حملہ خطرناک اقدام ہے اور آسمانی مذاہب میں اسکی وضاحت ممکن نہیں جو شدت پسندوں کی جانب سے کیے جارہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے: ہم تمام مقدس عبادت گاہوں پر جسارت کو قابل مذمت سمجھتے ہیں اور ہماری نظر میںیہ حرام ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں مسجد " رامبویہ" جو پیرس کے مضافات میں واقع ہے یہاں پر آگ لگنے کا واقع پیش آیا تھا اور ممکنہ طور پر تخریب کاری کا اندیشہ موجود ہے۔/
4083430