ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی رأی الیوم کے مطابق عالمی علما الائنس کی کونسل نے حبیب سالم سقاف الجفری کو نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔
الاینس کے مرکزی دفتر قطر سے جاری بیان کے مطابق خصوصی اجلاس آن لاین منعقد ہوا اور موجودہ سربراہ احمد الریسونی کے استعفی کے بعد حبیب سالم سقاف الجفری کو الاینس کا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔
حبیب سالم سقاف الجفری انڈونیشیاء کے صوبہ جاوا کے شہر سولو میں پیدا ہوا ہے اور وہ اس الاینس کا پہلا ایشیائی سربراہ ہے جو یوسف قرضاوی اور احمد الریسونی کے بعد سربراہ منتخب ہوا ہے۔
الجفری اس سے پہلے انڈونیشیاء میں سوشل امور کے وزیر بھی رہ چکا ہے.
السقاف کا انتخاب تین ڈپٹی سربراہ کے درمیان ہوا ہے اور وہ اگلے سال رسمی اجلاس تک اس الاینس کی سربراہی کے فرائض انجام دیں گے۔
سابق سربراہ الریسونی نے صحرائے غربی پر ایک متنازعہ بیان کے بعد استعفی دیا ہے۔/
4084645