ایکنا – الحیاة نیوز کے مطابق جرمنی کے «وقف النور» فاونڈیشن کے زیر اہتمام ۱۱ سے ۱۳ نومبر تک «جرمن بین الاقوامی قرآنی مقابلہ» منعقد ہوگا جسمیں تیس ممالک کے نمایندے شریک ہوں گے۔
مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ اور ادارہ وقف النور کونسل کے ڈائریکٹر دانیال عابدین نے مقابلوں کے حوالے سے کہا کہ رجسٹریشن شروع ہوچکا ہے جو تیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔
انکا کہنا تھا کہ کہ ادارہ وقف النور کتاب خدا کی تعلیمات کی ترویج پر خاص توجہ دیتا ہے اور ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد اسلامی تشخص کو اجاگر کرنا اور جوانوں میں قرآن روح کی پرورش اور ترویج معارف اسلامی ہے۔
اسلامی کونسل جرمن نے تمام طبقوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ان بین الاقوامی مقابلوں کی بہتری کے لیے فعال کردار ادا کریں۔
مقابلوں میں حفظ کل قرآن تیس سال سے کم عمر، حفظ پندرہ پارے پچیس سال سے کم، حفظ دس پارے، اٹھارہ سال اور حفظ پانچ پارے سولہ سال سے کم عمر کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔/
4092291