ایکنا- نیوز ایجنسی «جریده عمان»، کے مطابق تیسویں سلطان قابوس قرآنی مقابلے سلطان قابل ایجوکیشنل ثقافتی مرکز کے تعاون سے منعقد کیے گیے ہیں جس میں ملک بھر سے پچیس مراکز شامل ہیں۔
ان مقابلوں کا مقصد جوانوں کی حفظ قرآن میں حوصلہ افزائی اور قرآنی معاشرے کی تشکیل اور تعلیمات قرآن کی ترویج ہے۔
ان مقابلوں میں حفظ قرآن اور حسن قرآت میں نئی صلاحیتوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس وقت سلطان قابو قرآنی مقابلے شمال مشرقی عمان کے مرکزی شہر ایرا میں شروع ہوچکے ہیں جو تین دن تک جاری رہیں گے۔
ایرا مقابلوں میں اس وقت 238 قرآنی نمایندے شریک ہیں اور مقابلوں میں حفظ کل قرآن مجید ، حسن قرآت، حفظ بائیس پارے بمع قرآت، حفظ بارہ پارے بمع حسن قرآت، حفظ چھ پارے بمع حسن قرآت، حفظ چار پارے بمع قرآت شامل ہیں۔/
4092594