امارات؛ عجمان میں قرآن ایوارڈ مقابلوں کا آغاز

IQNA

امارات؛ عجمان میں قرآن ایوارڈ مقابلوں کا آغاز

8:02 - October 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3512995
ایکنا تھران- قرآن کریم ایوارڈ عجمان میں رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے جو چوبیس نومبر تک جاری رہے گا۔

ایکنا نیوز- امارات نیوز میڈیا (وام) کے مطابق عجمان قرآنی ایوارڈ میں رجسٹریشن کا اعلان کردیا گیا ہے جو چوبیس نومبر تک جاری رہے گا۔

اعلان شدہ پروگرام کے مطابق مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ بارہ دسمبر تک مکمل ہوگا اور فاینل مرحلہ تین مارچ کو منعقد ہوگا جبکہ مقابلوں کی اختتامی تقریب رمضان المبارک میں منعقد کی جائے گی۔

حمید بن راشد النعیمی قرآنی مرکز کے انچارج محمد عبدالله الحمادي کا اس بارے میں کہنا تھا: مذکورہ مقابلے عجمان کے امیر اور سپریم کونسل کے رکن حمید بن راشد النعیمی کی اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد معاشرے میں قرآنی تعلیمات کی ترویج اور اہل قرآن کی حوصلہ افزائی  ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مقابلے تین مرحلے میں ہوں گے پہلے مرحلے میں مقابلہ " نورالھمم" کے عنوان سے اوٹیزم میں مبتلا افراد کے لیے مخصوص کیا گیا ہےتاکہ ان افراد کی بھی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

الحمادی کے مطابق دوسرے مرحلے میں ماوں کا مقابلہ، نومسلم اور مضبوط ارادوں کے مالک افراد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں عجمان مقابلہ مزامیر القرآن کے عنوان سے ہوگا جو ہر سال رمضان المبارک میں منعقد ہوتا ہے اور مختلف اقوام سے حفاظ کرام خوبصورت ترین تلاوت اور تجوید کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں۔

 

4095030

نظرات بینندگان
captcha