شارجہ نمایش میں 76 زبانوں میں قرآنی ترجمے پیش

IQNA

شارجہ نمایش میں 76 زبانوں میں قرآنی ترجمے پیش

8:10 - November 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3513064
ایکنا تھران- قرآنی پبلیکیشن «ملک فهد» کی جانب سے اکتالیسویں شارجہ بین الاقوامی نمایش میں مختف قرآنی ترجمے پیش کیے گیے ہیں۔

ایکنا- الیوم نیوز کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور وتبلیغات اسلامی اور ملک فھد پبلشر کی جانب سے جدید قرآنی آثار کو امارات میں منعقد اکتالیسویں بین الاقوامی نمایش میں ہیش کیے گیے ہیں۔

اس اسٹال میں مختلف قرآنی مواد اور اسلامی علوم سے متعلق اشیاء موجود ہیں جنمیں دنیا کی 76 زبانوں میں قرآنی ترجمے قابل ذکر ہیں۔

 

اسلامی ایپس، ڈکومنٹری فلمیں، آن لاین سروسز سعودی میں حج و عمرہ کے حوالے سے نمایش میں پیش کی گئی ہیں اور اسی طرح ان اسٹالوں پر نمایش کے دوران ایک لاکھ دس ہزار قرآنی نسخے دیکھنے والوں کو فری میں پیش کیے جائیں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اکتالیسویں بین الاقوامی شارجہ کتب نمایش دو نومبر سے«دنیا سے بات»  کے عنوان سے شارجہ ایکسپو سنٹر میں شروع ہوچکی ہے جو 13 نومبر تک جاری رہے گی۔/

 

4097190

نظرات بینندگان
captcha